Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو بطور ہیڈکوچ دو ٹائٹلز جتوانے والے ڈین جونز اگلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ڈین جونز نے کراچی کنگز کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
فرنچائز کے مالک سلمان اقبال نے ڈین جونز کو کراچی کنگز میں خوش آمدید کہا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اپنی فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا موقع دینے پر میں آپ کا شکرگزار ہوں، آپ کی ٹیم، اسٹاف اور وسیم اکرم کے ساتھ دوبارہ کام کر کے اچھا لگے گا۔
ڈین جونز کا کراچی کنگز کے ساتھ معاہدہ ہوا تو انہیں ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔ کراچی کنگز کے ساتھ بطور صدر منسلک ہونے والے وسیم اکرم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز نے بھی ڈین جونز کو مبارکباد دی۔ یاد رہے کچھ روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا تھا۔