Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے اسٹار سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بولنگ میں میری پرفارمنس تسلسل کے ساتھ اچھی تھی جبکہ بیٹنگ میں تو وہ کبھی کبھی اچھی کارکردگی دکھاتے تھے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی یاد نہیں آتی، میں نے جتنا عرصہ کھیلنا تھا کھیل لیا اور ہر چیز کا اپنا ایک ٹائم ہوتا ہے۔
سرفراز احمد سے ٹیم کی قیادت واپس لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں سرفراز نے بہت اچھا پرفارم کیا، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو نمبرون بنایا اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ضروری نہیں ساری زندگی انسان پاکستان کا کپتان بن کر کھیلتا رہے۔
شاہد آفریدی سے جب سوال ہوا کہ کیا آپ سیاست کو جوائن کرنے والے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی تک ایسا کوئی مشورہ نہیں ملا، میں سمجھتا ہوں کہ جو سیاستدانوں کے کام ہیں وہ پہلے سے ہی کر رہا ہوں۔