Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ عثمان خواجہ، مارکس ہیرس اور پیٹر سڈل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ تین روزہ پریکٹس میں متاثرکن کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین کیمرون بینکرافٹ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
کیمرون بینکرافٹ کا خیال تھا کہ انہیں پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔ وہ آسٹریلیا اے کی ٹیم کا حصہ بھی نہیں تھے لیکن نک میڈنسن کی دستبرداری کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔ انجری سے صحتیاب ہونے والے فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
آسٹریلیا اسکواڈ: ٹم پین (کپتان)، کیمرون بینکرافٹ، جو برنز، پیٹ کمنز (نائب کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ (نائب کپتان)، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ اور ڈیوڈ وارنر۔