Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ دو روز قبل اس وقت زندگی کے سب سے بڑے صدمے سے دوچار ہوئے جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا۔ نسیم شاہ قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پر موجود ہیں جنہوں نے پاکستان واپسی سے متعلق اپنے خاندان کے افراد سے مشاورت کی جس کے بعد ان کے آسٹریلیا میں ہی قیام کا فیصلہ ہوا۔
انہوں نے آسٹریلیا اے کے خلاف دوسرے روز کے کھیل میں حصہ نہیں لیا تھا۔ تیسرے روز آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں وہ میدان میں اترے تو ان کی بولنگ نے سب کو حیران کر دیا۔ نسیم شاہ کی تیز رفتار گیندوں نے بیٹسمینوں پر خوف طاری ہو گیا تھا۔
انہوں نے 8 اوورز میں اپنے خلاف صرف 21 رنز بننے دیے۔ وہ مارکس ہیرس کی اہم وکٹ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ نسیم شاہ کی بولنگ دیکھ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کیا نسیم شاہ اگلے سال لارڈز کے میدان پر کھیلیں گے؟
یاد رہے کہ پاکستان نے اگلے سال تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔