Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں 2009 میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں نے آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے یو اے ای کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنایا اور وہیں مکمل سیریز کھیلیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان نے یو اے ای میں 2010 سے 2018 تک 31 ٹیسٹ میچز کھیلے، 15 میں پاکستان کو فتح ملی اور 8 میں شکست ہوئی جبکہ 8 میچز ڈرا ہوئے۔
پاکستان نے یو اے ای میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ 2010 کے بعد سے پاکستان کو یو اے ای میں صرف دو ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی۔ 2017 میں سری لنکا اور 2018 میں نیوزی لینڈ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر 12 سیریز کھیلیں، 6 میں پاکستان کو فتح ملی اور دو میں شکست ہوئی جبکہ چار سیریز ڈرا رہیں۔