Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو جونیئر سطح پر افغانستان کرکٹ ٹیم سے شکستوں کا سامنا تھا۔ انڈر-19 اور ایمرجنگ ایشیاء کپ میں پاکستان کو افغانستان سے پہلے شکست ہو چکی ہے مگر نچلی سطح پر قومی ٹیم جیت کے ٹریک پر واپس لوٹ گئی ہے۔ ایمرجنگ ون ڈے ایشیاء کپ میں پاکستان نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے کاکس بازار اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم ابتداء سے ہی حاوی رہی۔ محمد محسن خان کی شاندار بولنگ کے ذریعے پاکستان نے افغانستان کو 138 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
عماد بٹ اور خوشدل شاہ نے بھی دو، دو وکٹیں لیں۔ جواب میں پاکستان نے ہدف باآسانی 36ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ روحیل نذیر نے 53، عمیر بن یوسف نے 38 اور کپتان سعود شکیل نے 30 رنز بنائے۔