بھارتی بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے خلاف مشکلات کا شکار ہے۔ اندور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو صرف 150 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ محمد شامی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر رویچندرن ایشون وکٹیں تو صرف دو ہی وکٹیں لے سکے تاہم انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایشون نے ہوم گراؤنڈ پر تیزترین 250 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز صرف 42ویں میچ میں حاصل کیا۔ ایشون سے پہلے سری لنکا کے مرلی دھرن بھی یہ اعزاز 42 میچز میں ہی حاصل کر چکے ہیں۔
رویچندرن ایشون نے ہوم گراؤنڈ پر 250 وکٹیں لینے کا انیل کمبلے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 43 میچز کھیلے تھے۔