Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آل راؤنڈر انور علی ان کرکٹرز میں شامل تھے جنہیں پہلے ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی دیا گیا لیکن بعد میں اسے منسوخ کر دیا گیا اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ انور علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑی سال میں صرف دو لیگز کھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی منسوخ کرنا پی سی بی کا فیصلہ ہے اور کھلاڑیوں کو بورڈ کے اس فیصلے کو اہمیت دینی چاہیے۔
آل راؤنڈر نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے سے کئی کھلاڑی بے روزگار ہو گئے ہیں، کئی کھلاڑیوں نے مختلف جگہ پر نوکریاں کرنا شروع کر دی ہیں لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر پی سی بی کے فیصلوں کی پاسداری کرنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انجری کی وجہ سے بولنگ ایکشن میں تھوڑی تبدیلی آئی ہے لیکن اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔