Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ عمران نذیر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز نے میری بیماری کو لا علاج قرار دے دیا تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور صحتیاب ہو کر پھر سے بھرپور محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کے لیے فٹنس سب سے اہم ہے، میں خود کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے فٹ محسوس کرتا ہوں اور خواہش ہے کہ جاتے جاتے مختصر فارمیٹ میں پاکستان کی پھر سے نمائندگی کروں۔
ایک سوال پر عمران نذیر کا کہنا تھا ماضی میں کوچز نے میرے کھیل کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جس وجہ سے میری کرکٹ بہت متاثر ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی کھلاڑیوں کی کپتانی میں کھیلا لیکن سب سے زیادہ سپورٹ وسیم اکرم نے کیا۔ عمران نذیر نے آخری مرتبہ قومی ٹیم کی جانب سے 2012 میں کھیلا تھا۔