Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل 2020 کی ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ڈائمنڈ کیٹگری کی ابتدائی فہرست میں 58 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے ٹام بینٹن، این بیل، روی بوپارہ، ٹم برسنین، پیٹ براؤن، میسن کرین اور لیام ڈاسن فہرست میں شامل ہیں۔ لوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملان، ٹام کوہلر، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس، میٹ پارکنسن اور لیوک رائٹ کو ڈائمنڈ کیٹگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وین ڈرڈوسن، روبی فرائے لنک کو بھی ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سیمن ہارمر، ہائیو کھہن، دوآنے اولیور، ہاردس ولوئین، دانے ولاز اور ڈیوڈ وزے بھی اسی کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔ آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اور بین لافلن کو بھی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت 12 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ بنگلہ دیش کے محموداللہ، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمٰن اور تمیم اقبال، سری لنکا کے نروشن ڈکویلا، دانوشکا گوناتھیلاکا، کوشال مینڈس، داشن شناکا اور اسورو اڈانا بھی اس فہرست میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں کو بھی ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔