Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قلندرز کی جانب سے ٹی ٹین لیگ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قلندرز کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر تین بیٹسمین ڈیوڈ ملان، کرس جورڈن، سمت پٹیل، ٹام بینٹن، لوری ایونز، جورڈن کلارک اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں۔
لہیرو کمارا، فلپ سالٹ، پیٹر ٹریگو، جارج گارٹن، مجیب الرحمن، ٹوم کارڈمور، سلطان احمد اور حسان خالد بھی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے ٹی ٹین لیگ کے اس سیزن میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر نہیں آئے گا۔
پی سی بی نے لیگ کیلئے 16 کھلاڑیوں کو این او سی دیے تھے جو بعد میں منسوخ کر دیے گئے۔ این او سی منسوخ ہونے سے قبل شاہد آفریدی، سہیل اختر، عماد وسیم، فہیم اشرف، عمران نذیر، محمد حفیظ، حارث رؤف، ماجد علی اور معاذ خان بھی قلندرز اسکواڈ کا حصہ تھے۔