Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آسٹریلیا اے کے خلاف زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی زبردست بولنگ اور ایکشن نے کئی سابق کرکٹرز کو متاثر بھی کیا ہے۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ بہت باصلاحیت اور ذہین بولر ہیں۔
وقار یونس کہتے ہیں کہ نسیم شاہ کی برق رفتاری کے ساتھ ساتھ ان کا ایکشن بھی بہت زبردست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن دیکھ کر مجھے ڈینس للی کی یاد آ گئی، نوجوان فاسٹ بولر کا ایکشن ڈینس للی سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔
بولنگ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی بولر ڈینس للی بہت لمبے چوڑے بولر تھے جبکہ نسیم شاہ دیکھنے میں ڈینس للی جیسے نہیں لیکن ان کا بولنگ ایکشن اسی طرح کا ہے۔