Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کی فرنچائز کا حصہ بنے اور انہیں ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی۔ پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پروفیسر الیون شکست سے دوچار ہوئی۔
کراچی کنگز کے خلاف دوسرے میچ میں محمد حفیظ انجری کا شکار ہونے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ پہلے تین ایڈیشنز کی طرح چوتھے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر رہی۔
گزشتہ روز سعدیہ نامی ٹویٹر صارف نے محمد حفیظ سے پوچھا کہ کیا اس مرتبہ اس بار لاہور قلندرز سے امید رکھیں؟ جس پر محمد حفیظ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے۔