Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے۔ عثمان شاویز نامی ٹویٹر صارف نے ان سے دریافت کیا کہ ون ڈے کرکٹ میں آپ کی بہترین اننگز کون سی تھی اور کس ٹیم کے خلاف تھی؟ محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی اننگز کا انتخاب کیا۔
اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز اسکور کیے تھے جس میں فخر زمان کی سنچری جبکہ اظہر علی اور محمد حفیظ کی نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
محمد حفیظ نے اختتامی اوورز میں 37 گیندوں پر 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا تھا۔ فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا۔