Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم لمبے عرصے بعد اپنی سلیکشن کے معاملے پر کھل کر بول پڑے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ جو کھلاڑی پرفارم کرتا ہے اسے آگے جانا چاہیے لیکن سلیکشن میں پسند اور ناپسند بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہر اننگز میں اچھا پرفارم نہیں کرتا، ہر کھلاڑی ڈون بریڈمین اور ظہیر عباس نہیں ہوتا۔
فواد عالم قائد اعظم ٹرافی 2019 میں سندھ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سندھ کی ٹیم آخری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
ناردرن کے ہاتھوں ملنے والی شکست پر ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہم نے کھیل کے تینوں شعبوں (فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ) میں برے کھیل کا مظاہرہ کیا جس وجہ سے شکست ہوئی۔