Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ دورہ بھارت کی وجہ سے بی بی ایل کے ابتدائی میچز میں سڈنی سکسرز کو دستیاب نہیں ہوں گے بلکہ آخری دو یا تین میچز میں حصہ لیں گے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ 20 جنوری کو میلبرن اسٹارز کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ کے نمبرون بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے ثابت کیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے بھی مستند بیٹسمین ہیں۔
اسٹیو اسمتھ 26 میچوں میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں سے انہوں نے 20 میچز بی بی ایل جبکہ چھ میچز چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں کھیلے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ سڈنی سکسرز کا دوبارہ حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔