Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز میں شامل قومی کرکٹرز کی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں سزا پوری کرنے والے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کو ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
شرجیل خان کی پی ایس ایل میں شمولیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بحالی پروگرام کے مکمل ہونے سے مشروط ہو گی۔ ان کے علاوہ طویل عرصے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے عمران نذیر کو بھی گولڈ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
گولڈ کیٹگری میں عابد علی، اظہر علی، اسد شفیق، سمیع اسلم، فواد عالم اور خرم منظور سمیت کل 27 کرکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے۔ گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز میں مجموعی طور پر 325 قومی کرکٹز کا انتخاب ہوا ہے۔
یاد رہے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔