Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں ایڈیشن کے تمام آٹھ فرنچائزز نے ٹیم سے ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یووراج سنگھ، کولن انگرام اور ڈیوڈ ملر سمیت کئی بڑے نام ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔
فرنچائزز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا ہے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
رائل چیلنجرز بنگلور: مارکس اسٹوئنس، شمرون ہیٹمائیر، اکشدیپ ناتھ، نیتھن کولٹرنائل، کولن ڈی گرانڈہوم، پریاس رے برمن، ٹم ساؤتھی، کلونت کھیجرولیا، ہمت سنگھ، ہینرک کلاسین اور ملند کمار۔
راجستھان رائلز: ایشٹن ٹرنر، اوشانے تھامس، شبھم رانجانے، پرشانت چوپڑا، اش سودھی، آریامن برلا، جےدیو انادکات، راہول ترپاٹھی، اسٹورٹ بنی، لیام لیونگسٹون اور سدھاشن مڈھن۔
کولکتہ نائٹ رائڈرز: کرس لِن، کارلوس بریتھویٹ، رابن اتھاپا، پیوش چاولہ، نکھل نائک، کے سی کیریپا، جو ڈینلی، سریکانت منڈے، یارا پرتھویراج اور انریچ نورٹجے۔
ممبئی انڈینز: ایوین لیوائس، ایڈم ملنے، جیسن بہرینڈور��، بیورن ہینڈرکس، بین کٹنگ، یووراج سنگھ، برندر سرین، راسخ سلام، پنکج جسوال اور الزاری جوزف۔
دہلی کیپٹلز: ہنوما ویہاڑی، جلج سکسینا، منجوت کالرا، انکوش بینس، نتھو سنگھ، بنڈارو ایاپا، کرس مورس، کولن انگرام اور کولن منرو۔
کنگز الیون پنجاب: ورون چکرورتی، اینڈریو ٹائی، سیم کرن، سمرن سنگھ، ڈیوڈ ملر، موائسز ہینریکس اور اگنیویش ایاچی۔
چنائی سپر کنگز: سیم بلنگز، ڈیوڈ ولی، موہت شرما، دھرو شورے اور چیتنیا بشنوئی۔
سن رائزرز حیدرآباد: مارٹن گپٹل، دیپک ہودا، رکی بھوئی اور یوسف پٹھان۔
آئی پی ایل کے 13ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو کولکتہ میں منعقد ہو گا۔