Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی پوڈکاسٹ کی گیارہویں قسط جاری کر دی گئی ہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور بلوچستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر عمر گل کے درمیان ایک مکالمہ ہوا جو پوڈکاسٹ کی گیارہویں قسط کا حصہ ہے۔
عمر گل نے کامران اکمل سے سوال کیا کہ قائد اعظم ٹرافی کا رواں سیزن کیسا جا رہا ہے؟ جس پر وکٹ کیپر بیٹسمین نے جواب دیا کہ ٹیم ٹاپ پر موجود ہے اس لیے بطور کھلاڑی اور ٹیم ٹورنامنٹ اچھا ہی جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ڈومیسٹک سیزن میں جو تبدیلیاں آئی ہیں وہ بہت اچھی ہیں، کوکابورا کی گیندیں استعمال ہو رہی ہیں جس سے بولرز بھی اس گیند کے عادی ہوتے ہیں اور بیٹسمینوں کو بھی لمبی اننگز کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہے جہاں بولرز کو جان لگانی پڑتی ہے تو انہیں مدد ملتی ہے اور اسی گیند کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہے۔