Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2009 کے دوران ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی نے ٹیم کے کپتان یونس خان کے خلاف گروپ بندی کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے قرآن پر حلف لیا تھا۔
سعید اجمل کو بھی اس گروپ کا حصہ قرار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ الزام مسترد کر دیا تھا۔ اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر بھی اس وقت ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
ایک انٹرویو میں عمران نذیر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں باغی گروپ میں شامل تھا نہ یونس بھائی کی حمایت کرنے والے گروپ میں۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، میں صرف اپنے کمرے میں موجود رہتا تھا۔ انہوں نے انٹرویو کرنے والے صحافی کو چیلنج کیا کہ میں اگر اس معاملے میں ملوث پایا گیا تو مجھ سے دوبارہ رابطہ کر لیجیے گا۔