Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے پاکستان کو شاید اتنے بیٹسمین تو نہیں ملے تاہم تیزترین بولنگ کرنے والے کئی بولرز مل گئے۔ انہی بولرز میں محمد حسنین، محمد موسی اور نسیم شاہ سرفہرست ہیں۔ تینوں فاسٹ بولرز ان دنوں دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
نسیم شاہ نے پہلے ٹور میچ میں آسٹریلیا اے کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ محمد حسنین انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک بھی کر چکے ہیں۔ ایسے میں این پونٹ نے تینوں بولرز کے لیے مشورہ دیا ہے۔
این پونٹ نے کہا کہ کسی بھی کوچ کے لیے یہ خوشگوار پہلو ہوتا ہے کہ انہیں تین ایسے بولرز مل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد موسیٰ، محمد حسین اور نسیم شاہ کی دماغی اور تکنیکی سطح پر اچھی کوچنگ کی گئی تو وہ ورلڈکلاس بولرز بن سکتے ہیں۔