Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی آسٹریلیا اے کے خلاف پہلے ٹور میچ کی دونوں اننگز میں جلد آؤٹ ہو گئے تھے۔ اب انہیں ایک اور مشکل نے گھیر لیا۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی آسٹریلیا میں بخار میں مبتلا ہیں اور انہیں گلے کا انفیکشن بھی ہو گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے میں ابھی پانچ روز باقی ہیں اس لیے ٹیم مینجمنٹ کو پوری امید ہے کہ اظہر علی پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اظہر علی کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ میں بھی شریک نہیں ہوئے اور ان کی جگہ اسد شفیق نے قیادت کے فرائض انجام دیے۔
دوسری جانب پاکستان کو ایک اچھی خبر بھی ملی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان فٹ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ حصہ بھی لیا۔
محمد رضوان پہلی اننگز میں 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔