پاکستان سپرلیگ کے پانچویں سیزن میں کئی پاکستانی اسٹارز کی جانب سے ٹیمیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل فائیو میں ٹیموں کی تشکیل کے لیے مینجمنٹ کے ارکان نے سوچ بچار شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس بار کراچی کنگز کی جانب سے نہیں کھیلیں گے۔ لاہور قلندرز بابر اعظم کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ فخر زمان کو لاہور قلندرز کی ٹیم سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی جانب سے بھی ٹیم تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں کھلاڑی ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ شرجیل خان بھی کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ لیگ کی ٹریڈ ونڈو اوپن ہے۔ ٹیموں کی تکمیل کے لیے ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔