Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Quaid-e-Azam Trophy 2019-20

ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ فائنل میچ 27 سے 31 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔
تاریخوں میں تبدیلی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کے شیڈول کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم اور دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے۔
دوسری جانب موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث قائد اعظم ٹرافی کے دو میچز کے مقامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آٹھویں راؤنڈ کا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان 25 سے 28 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔