آندرے رسل نے ٹی ٹین لیگ کا زبردست آغاز کیا ہے۔ انہوں نے جارحانہ اننگز سے اپنی ٹیم ناردرن وارئیرز کو مراٹھا عرابینز کے خلاف کامیابی دلا دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹین لیگ کے پہلے میچ میں مراٹھا عرابینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز اسکور کیے۔ دسون شناکا 37 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
ناردرن وارئیرز کے آندرے رسل نے 2 اوورز میں 12 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن وارئیرز کی پہلی وکٹ جلد گر گئی مگر آندرے رسل نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔
آندرے رسل نے 24 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ چھ چھکے اور چار چوکے لگا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس اننگز کی بدولت ناردرن وارئیرز نے ہدف 7 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔