Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے 2015ء میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پوری کرنے والے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ شعیب اختر نے انٹرویو میں محمد حفیظ سے سوال کیا کہ آپ نے پہلے ان کے ساتھ کھیلنے سے منع کیا بعد میں انہی کے ساتھ کیوں کھیلے؟ محمد حفیظ نے جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں جو پاکستان کے لیے کھیلے اور اس کی عزت کی رکھوالی نہ کر سکے اسے دربارہ موقع نہیں دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کھلاڑی کے نہیں بلکہ ان کے اس کام کے خلاف تھا جس سے پاکستان کو نقصان ہوا اور میں آج بھی اس کے خلاف ہوں کہ فکسنگ کرنے والوں کو موقع نہیں دینا چاہیے۔ محمد حفیظ کہتے ہیں میں نے اس وقت آواز اٹھائی لیکن بعد میں مجھے یہ کہہ کر چپ کروا دیا گیا کہ وہ ٹیم میں کھیلیں گے، آپ نے نہیں کھیلنا تو بتا دیں جس کا مجھے بہت افسوس بھی ہوا۔