Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے اب تک 41 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کی ہے اور دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا یہ گراونڈ ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کی ہے۔ 1955 میں اس گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔
پاکستان نے مجموعی طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں 41 ٹیسٹ کھیلے ہیں، 21 پاکستان نے جیتے جبکہ 2 میں شکست ہوئی اور 18 میچز ڈرا رہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد کو حاصل ہے جنہوں نے 25 اننگز میں 1393 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 8 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ عبدالقادر کو حاصل ہے۔ عبدالقادر نے 24 اننگز میں 59 وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ یونس خان کے نام ہے۔ انہوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف 313 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان نے 2009 میں سب سے بڑا اسکور (765) سری لنکا کے خلاف بنایا تھا جبکہ اس میدان پر کم ترین اسکور آسٹریلیا کا ہے جو 1956 میں پاکستان کے خلاف 80 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔