Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فائیو کی گولڈ کیٹگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گولڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلہ دیش کے 10 اور افغانستان کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 4، 4، آئرلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کے 3، 3 جبکہ کینیڈا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور امریکہ کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔
گولڈ کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد 144 ہے جبکہ ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے۔
گولڈ کٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑیوں میں عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیاء، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل اور فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے۔
عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان، عمر گل، عثمان صلاح الدین اور ذوالفقار بابر بھی گولڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔