قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورہ آسٹریلیا پر اب تک مکمل ناکام رہے ہیں۔ کینگروز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حارث سہیل تین میچوں میں صرف 6 کی اوسط سے 18 رنز بنا سکے تھے۔ آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ میچ میں بھی وہ ٹیم کے کام نہیں آئے۔ آسٹریلیا اے کے خلاف حارث سہیل نے پہلی اننگز میں 18 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ صفر پر ہی پویلین لوٹے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن حارث سہیل اس میچ میں بھی ناکام رہے۔ حارث سہیل نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 4 گیندوں کا سامنا کر کے صرف 2 رنز بنائے۔ ان کی مسلسل ناقص فارم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یاد رہے حارث سہیل پہلی مرتبہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ اس سے قبل انہوں اپنے 10 ٹیسٹ میچوں سے سات میچز یو اے ای، دو انگلینڈ اور ایک آئرلینڈ میں کھیلا ہے۔