Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹین لیگ کے پہلے دن تین میچز کھیلے گئے۔ تیسرا میچ ابوظہبی اور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ابوظہبی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 103 رنز اسکور کیے۔ 104 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔
انہوں نے 9 گیندوں پر 16 رنز بنائے جس کے بعد گلیسن کی گینڈ پر آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بھی زبردست اننگز کھیلی لیکن 64 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ فلپ سالٹ نے 22 رنز اسکور کر کے قلندرز کو فتح کے قریب تو کیا لیکن کامیابی نہیں دلا سکے۔
قلندرز کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے اور مرچنڈ ڈی لینگی نے آخری اوور کی ابتدائی تین گیندوں پر صرف تین رنز بننے دیے۔ چوتھی گیند پر فلپ سالٹ نے باؤنڈری لگائی اور قلندرز دو گیندوں پر دو رنز درکار تھے۔
اگلی ہی گیند پر فلپ سالٹ آؤٹ ہو گئے۔ قلندرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر دو رنز درکار تھے لیکن سیکوگے پرسننا نے ایک رن بنایا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا۔