Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کا بدلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں لے لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کیا تھا لیکن آخری دو میچوں میں میزبان ٹیم نے فتح حاصل کر کے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا لیکن مہمان ٹیم مقررہ بیس اوورز میں صرف 106 رنز ہی بنا سکی۔
تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان ہر 156 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں کیریبین ٹیم مکمل بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 127 رنز ہی بنا سکی۔
یاد رہے یہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں افغانستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پہلی فتح ہے۔