Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھارت کو 2011 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پر بڑا الزام عائد کر دیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ 2011 کے فائنل میں گوتم گمبھیر 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنی سنچری مکمل نہ ہونے ذمہ دار دھونی کو ٹھہرایا ہے جو اس وقت کریز پر ان کے ساتھ موجود تھے۔
گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ وہ جب بیٹنگ کر رہے تھے تو ان کے ذہن میں صرف یہی بات تھی کہ سری لنکا کا دیا ہوا ہدف حاصل کرنا ہے لیکن جب اوور ختم ہوا تو دھونی نے مجھے کہا کہ تم اپنی سنچری سے صرف تین رنز دور ہو، یہ تین رنز بناؤ اور اپنی سنچری مکمل کرو۔
انہوں نے کہا کہ دھونی کی اس بات کے بعد میرا ذہن سنچری کی طرف چلا گیا جو میرے آؤٹ ہونے کی وجہ بنا۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر دھونی میرا دھیان سنچری کی طرف نہ کرتے تو میں لازمی 100 رنز بنانے میں کامیاب ہوتا۔