Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21 نومبر کو برسبین ٹیسٹ سے ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کینگروز اور شاہین بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان نے پریکٹس میچوں میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی متاثرکن رہی۔
آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے پاکستان کو کامیابی حاصل کرنے کا ایک گُر بتایا ہے۔ شین وارن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے لیکن کامیابی کے لیے مہمان ٹیم کو فیلڈنگ پر خاص توجہ دینا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فیلڈرز نے کیچز ڈراپ کیے اور پریشر میں آ گئے تو ان کا کھیل ختم لیکن اگر پاکستان نے اچھی فیلڈنگ کی اور کیچز ڈراپ نہیں کیے تو یہ آسٹریلیا کے لیے خطرے کی بات ہو گی۔
شین وارن نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ عظیم نوجوان کھلاڑی بناتا ہے جس میں بیٹسمین بھی شامل ہوتے ہیں لیکن خاص طور پر ان میں نوجوان فاسٹ بولرز سرفہرست ہوتے ہیں۔