Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہیں۔ وسیم خان کے اس دورے کا مقصد آسٹریلیا کو دورہ پاکستان کے لیے قائل کرنا ہے لیکن اس سے قبل وہ آسٹریلیا اے کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔
وسیم خان اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیون رابرٹس اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی صدارت شین واٹسن کے پاس ہے جو پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ ایڈیشن میں شین واٹسن نے کراچی میں میچز کھیلے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین واٹسن کو یہ عہدہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ پی سی بی اگلے سال میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی)، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو دورہ پاکستان کی دعوت دے چکا ہے۔