Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا ڈرافٹ منعقد ہوا جس میں تمام سات فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی۔ بی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں چٹوگرام چیلنجرز، کومیلا واریئرز، ڈھاکہ پلاٹون، کھلنا ٹائیگرز، راجشاہی رائلز، رانگپور رینجرز اور سلہٹ تھنڈرز شرکت کریں گی۔
بی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے مختلف فرنچائزز نے سات پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور آصف علی ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کریں گے جبکہ محمد عامر کھلنا ٹائیگرز کا حصہ ہوں گے۔
راجشاہی رائلز نے دراز قامت فاسٹ بولر محمد عرفان اور آل راؤنڈر محمد نواز کو اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود تجربہ کار عماد وسیم چٹوگرام چیلنجرز کی نمائندگی کریں گے۔