Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان اور مصباح الحق کے دوست شاہد آفریدی ان کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔ مصباح الحق کی جانب سے بحیثیت چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ بننے کے بعد کچھ ایسے فیصلے ہوئے جس پر کافی تنقید ہوئی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے مصباح الحق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو ابھی کوچ بنایا گیا ہے، انھیں پورا وقت دینا چاہیے پھر کوئی رائے قائم کرنی چاہیے اور امید ہے کچھ عرصے بعد نتائج سامنے آجائیں گے۔
شاہد آفریدی کو دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان ٹیم سے زیادہ امید نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم سے زیادہ امید نہیں ہے کیونکہ بولرز کے پاس تجربہ ہی نہیں ہے۔ بوم بوم نے کہا کہ آسٹریلیا میں کامیابی کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے جارحانہ کرکٹ۔