Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیا ناظم آباد کراچی میں اسپورٹس گالا سجایا گیا جہاں پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد مہمان بنے۔ انھوں نے دفاعی چیمپئن ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے پوری پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہورہی ہے اور ٹیم منتخب کرنے کے لیے ہمارے پاس اچھا خاصہ وقت ہے اس لیے جو بھی تبدیلیاں کریں گے مل بیٹھ کر مفاہمت سے کریں گے۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بھی پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کو فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ اس سے سب کا فائدہ ہوگا۔ ندیم عمر نے سرفراز احمد کو ہی اپنا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مشاورت سے ہی ٹیم بنائیں گے۔