Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے مشہور ہیں اور اسی لیے فرنچائز کرکٹ میں ان کی بڑی مانگ ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں بھی لیوک رونکی کی مقبولیت اپنی مثال آپ ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ 2018 میں وہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے تھے۔
ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں بھی لیوک رونکی اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کررہے ہیں۔ اس دوران ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پی ایس ایل کے اگلے سیزن کا شدت سے انتظار ہے۔
لیوک رونکی نے بتایا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہاں کا کراؤڈ بہت زبردست اور کھیل کے حوالے سے بہت پرجوش ہے اس لیے بڑے کراؤڈ کے سامنے ایکشن میں آنا زبردست تجربہ ہوتا ہے۔