Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کو پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جیمز پیٹنسن نے وکٹوریا اور کوئنزلینڈ کے درمیان میچ میں فیلڈنگ کے دوران حریف کھلاڑی سے بدزبانی کی تھی جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے۔
جیمز پیٹنسن نے گزشتہ 18 ماہ میں تیسری مرتبہ آسٹریلوی بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس وجہ سے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں جو کچھ ہوا اس پر شرمندہ ہوں، افسوس ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ قوانین سب کے لیے ایک ہی ہیں اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔ جیمز پیٹنسن کی پابندی کے بعد مچل اسٹارک کے آسٹریلوی ٹیم میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔