Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش میں جاری ایمرجنگ ایشیاء کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ڈھاکہ میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ گزشتہ ایمرجنگ ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں بھی روایتی حریف آمنے سامنے ہوئے تھے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان نے گروپ میچز میں افغانستان، سری لنکا اور عمان کو شکست دی۔ بھارت کو تین میں سے دو گروپ میچز میں فتح ملی جبکہ میزبان بنگلہ دیش کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں 21 نومبر کو ڈھاکہ میں ہی ٹکرائیں گی۔ ایمرجنگ ایشیاء کپ کا فائنل میچ 23 نومبر کو شیڈول ہے۔