Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات جاری ہے۔ گزشتہ روز مراٹھا عرابینز نے ٹیم ابوظہبی کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ مراٹھا عرابینز کی کامیابی میں جارح مزاج بیٹسمین کرس لِن نے اہم کردار ادا کیا۔
مراٹھا عرابینز کی طرف سے حضرت اللہ زازائی اور کرس لِن نے اننگز کا آغاز کیا۔ حضرت اللہ کے جلد آؤٹ ہو جانے کے باوجود کرس لِن نے دھواں دھار بیٹنگ جاری رکھی۔ انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 30 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے۔
کرس لِن کے 91 رنز میں نو چوکے اور سات فلک شگاف چھکے شامل تھے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 303.33 کا رہا۔ ٹیم ابوظہبی کو 139 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں معین علی الیون مقررہ دس اوورز میں تین وکٹوں پر 114 رنز ہی بنا سکی۔ کرس لِن کو *91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔