Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پریس کانفرنس کے دوران پچھلی مینجمنٹ پر پھٹ پڑے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ مجھے نئی ٹیم مینجمنٹ کا نہیں پتا لیکن پچھلی مینجمنٹ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو موقعے دیے، انھوں نے ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو عزت نہیں دی۔
کامران اکمل نے افتخار احمد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی مینجمنٹ نے انھیں موقع دینے کا ایک بار نہیں سوچا اور اب ان کی اہمیت کا اندازہ آپ خود لگا لیں، پچھلے دور میں افتخار کی طرح کئی دیگر کھلاڑیوں کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی رٹ لگا لگا کر ہماری کرکٹ بہت نیچے چلی گئی ہے، ایک چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی پر تین، چار سال نکال دیے گئے، ایک بڑی کامیابی کے ساتھ آپ کتنی دیر بچ سکتے ہیں؟