پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹرز سے سوال کیا گیا کہ اگر انھیں کسی ایک پلیئر کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہو تو وہ کون سا کھلاڑی ہو گا؟ اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی پلیئرز ہیں مگر میں انضمام الحق کو دیکھتے ہوئے بڑا ہوا، اس لیے خواہش ہے کہ ان کے ساتھ بیٹنگ کرتا۔ اظہر علی نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کے ساتھ بھی بیٹنگ کو بہت انجوائے کیا۔ شان مسعود نے کہا کہ انھوں نے سعید انور کی وجہ سے ہی کرکٹ دیکھنا شروع کی ہے اور کافی مرتبہ ایسا ہوتا کہ سعید انور آؤٹ ہوجاتے تو ٹی وی ہی بند کردیا کرتے تھے، وہ ضرور ان کے ساتھ بیٹنگ کرنا پسند کرتے۔ اسد شفیق نے کہا کہ محمد یوسف ان کے آئیڈل ہیں، میری یہ خواہش ہے کہ ٹیسٹ میچ میں ان کے ساتھ بیٹنگ کرتا کیونکہ ون ڈے میچز ان کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔ یاسر شاہ نے ذوالفقار بابر کو اپنے پارٹنر کے طور پر چنا۔