Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم نے برسبین پہنچ کر پہلے ٹیسٹ کی تیاری شروع کردی۔ ان فارم بیٹسمین شان مسعود پہلے ٹیسٹ میں بہترین پرفارمنس کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان ٹیم نے برسبین میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں تاہم ٹیم سلپ کیچنگ کی زیادہ پریکٹس کرتی دکھائی دی۔ بخار اور انفیکشن کے باعث ٹور میچ میں حصہ نہ لینے والے اظہر علی بھی پریکٹس کرتے دکھائی دیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹسمین شان مسعود نے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کو بہترین قرار دیا اور آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم یہاں 2016 میں آئے تھے، ہمارے پاس تین ایسے بیٹسمین ہیں جنھوں نے اس گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، لوئر آرڈر میں سے بھی کچھ پلیئرز نے یہاں پر کھیلا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ ہم نے اسی گراؤنڈ پر 450 کے لگ بھگ ہدف حاصل کرتے ہوئے 400 سے زائد رنز بنائے تھے تو ہمارے پاس تجربہ تو ہے، جہاں تک برسبین کا تعلق ہے یہاں کی تیاری ہم نے اچھی کر رکھی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 نومبر سے شروع ہوگا۔