Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد حفیظ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق اپنے ٹویٹ کی وضاحت کردی۔ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ان کا ٹویٹ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ ٹویٹ کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا اور نہ ہی ان کا کسی جماعت سے تعلق ہے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ جو لوگ نہیں سمجھ سکے وہ دوبارہ پڑھیں تاکہ ان کو سمجھ لگ سکے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیکل پینل نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں میڈیکل سہولتیں ناکافی ہیں، جب میڈیکل پینل نے اعتراف کیا تو مجھے خیال آیا کہ ہم علاج کے لیے کہاں جائیں۔
محمد حفیظ نے امید ظاہر کی کہ جو ان کی ٹویٹ کو لے کر منفی باتیں پھیلا رہیں ہیں وہ اب ایسی باتیں نہیں کریں گے، امید کرتا ہوں تمام منفی پروپیگنڈا ختم ہوجائے گا اور جلد میڈیکل سہولتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اللہ پاک ان کو جلد صحتیاب کرے۔