Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 فائنل اور ایشز سیریز کے ہیرو بین اسٹوکس نے گزشتہ دنوں اپنی کتاب شائع کی جس میں انھوں نے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر پر شدید تنقید کی۔ بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ایشز کے سنسنی خیز میچ میں وہ بیٹنگ کررہے تھے تو ڈیوڈ وارنر نے ان پر غیرضروری جملے کسے اور دیہان بٹانے کی کوشش کی۔
انھوں نے لکھا کہ اس سب کے باوجود میں نے اپنے کھیل پر توجہ رکھی اور انگلینڈ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ وارنر کی باتوں نے ہی ان کا حوصلہ بڑھایا۔ بین اسٹوکس کے خلاف اب آسٹریلوی کپتان ٹم پین سامنے آگئے ہیں۔
ٹم پین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس کی جانب سے اس قسم کے بیانات صرف کتاب بیچنے کا طریقہ ہیں، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں ڈیوڈ وارنر کے برابر میں کھڑا تھا جو کہا جارہا ہے ایسا وارنر نے کچھ نہیں کہا۔