Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان نے عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ اس سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ افغانستان کے مجیب الرحمان نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں چھ درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔
مجیب الرحمان پہلی پوزیشن پر موجود راشد خان کے لیے بھی خطرہ بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ایون لیوائس سیریز میں اپنی ٹیم کو کامیابی تو نہ دلا سکے تاہم انھوں نے اپنی رینکنگ بہتر کر لی۔ وہ سات درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔