Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈومیسٹک میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے والے تابش خان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پرامید ہیں۔ تابش خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سلیکشن کی امید تھی، پریکٹس میچز میں وکٹیں دیکھ کر منہ میں پانی آ رہا تھا اگر سلیکٹ ہوجاتا تو ان پچز پر اچھا پرفارم کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا سلیکشن نہ ہونے پر مایوس بھی ہوا لیکن میرا کام صرف پرفارم کرنا ہے۔ تابش خان کہتے ہیں کہ فارم بھی اچھی ہے جبکہ جو فٹنس ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ان سب کو کلیئر کر رہا ہوں، میں مکمل تیار ہوں، پرفارم کر رہا ہوں، امید ہے سری لنکا کے خلاف سیریز میں نام آجائے گا۔
فاسٹ بولر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 550 سے زائد وکٹیں لی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ٹیم میں آنے کیلئے 550 وکٹیں کافی ہوتی ہیں، اب تو نام آجانا چاہیے۔
تابش خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے اور جو پاکستان کا ستارہ سینے پر لگا ہوتا ہے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میرا خواب ہے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور میری تمام توجہ اسی پر ہے۔ قائد اعظم ٹرافی 2019 میں تابش خان سندھ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔