Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان گزشتہ کچھ عرصے سے ناقص فارم کا شکار ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں انہوں نے اپنی بیٹنگ کی کچھ جھلکیاں دکھائیں لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مکمل ناکام رہے۔ فخر زمان اب قائد اعظم ٹرافی کھیلنے میں مصروف ہیں۔
فخر زمان کا کہنا ہے کہ فارم خراب چل رہی ہے، اپنی خامیوں پر کام کر رہا ہوں، پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد اپنی فارم بحال کروں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں چند میچوں میں خراب کارکردگی کے بعد تنقید کرنا شروع ہو جاتی ہے۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں پرفارم نہ کرنے میں میری غلطی ہے اور بہانے کرنے کے بجائے اپنی خامیوں پر کام کر رہا ہوں۔ اوپننگ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر خود میں بہتری محسوس کر رہا ہوں، ڈومیسٹک میں پرفارمنس دے کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں گا اور ٹیسٹ ٹیم میں بھی کم بیک کرنے کی کوشش کروں گا۔