Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ لگایا ہے۔ فٹنس کیمپ کا آغاز 13 نومبر سے ہونا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر کیمپ تاخیر کا شکار ہوا اور گزشتہ روز کیمپ کا پہلا دن تھا۔ فٹنس کیمپ کا آغاز تو گزشتہ روز ہوگیا لیکن کمیپ میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت نہیں کر سکے گی۔
محمد عرفان اور محمد عامر کو کیمپ طلب کیا گیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔ آل راؤنڈر عماد وسیم اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کرنے گئے ہیں جس وجہ سے وہ کیمپ میں حصہ نہیں لے رہے۔
شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا جبکہ شعیب ملک، آصف علی اور وہاب ریاض مزانسی سپر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
خوشدل شاہ اور محمد حسنین ایمرجنگ ایشیاء کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر بھی چند روز بعد عمرہ کرنے چلے جائیں گے۔